غداری کیس،سابق صدر پرویز مشرف آخر کار عدالت میں پیش ہو گئے
منگل 18 فروری 2014 13:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف غداری مقدمہ میں عدالت میں پیش ہو گئے،ہسپتال سے لے کر عدالت تک سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو عدالت نہ جانے کا مشورہ دیا تھا لیکن سابق صدر نے ڈاکٹروں کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں کے مطابق کسی قسم کا دبائو ان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔سابق صدر نے ہسپتال کے سرٹیفکیٹ پر خود دستخط کیے جس میں بتایا گیا کہ میں اپنے رسک پر عدالت جا رہا ہوں۔
(جاری ہے)
سابق صدر کے ساتھ تین ڈاکٹروں کی ٹیم بھی عدالت پہنچی ۔واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے کے دوران پرویز مشرف عارضہ قلب کی وجہ سے دو جنوری کو راستے سے ہی آرمی ہسپتال منتقل ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں متعدد بار عدالت طلب کیا گیا لیکن خراب صحت کے باعث پیش نہ ہو سکے اور آخرکار آج مشرف نے ڈاکٹروں کی ہدایت کے باوجود عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔عدالت نے سابق صٓدر کے خلاف مقدمہ کو آرمی کوٹ منتقل کرنے کے فیصلے کو محفوظ کر لیا ہے ۔مشرف کے پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.