فرانسیسی پولیس نے چارکروڑڈالرمالیت کی کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ہفتہ 22 فروری 2014 17:26

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) فرانسیسی پولیس نے بلغاریہ اوراسپین سے کوکین سمکلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چاراسمگلرزکو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضے سے 1.4ٹن کوکین بھی برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ شمالی بندرگاہ لی ہارے پر لنگر انداز چلی کے مال بردار بحری جہاز کو چیک کیاگیا تو وہاں ٹائروں میں چپھائی گئی ایک ٹن سے زائد کوکین برآمد کر لی گئی۔منشیات کی سمگلنگ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سمگلروں کی گرفتاری فرانس کے مختلف شہروں سے عمل میں لائی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ کوکین کی عا لمی مارکیٹ میں قیمت چارکروڑڈالر بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :