خیبرایجنسی ،سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے ،اہم کمانڈروں سمیت38دہشتگرد ہلاک ،چھ ٹھکانے،فیکٹری سمیت بھاری مقدار میں بارودی مواد تباہ ،متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ،کارروائی توت درہ، دوہ توی اورغیبی نیکہ میں کی گئی ، نقل مکانی بھی جاری
اتوار 23 فروری 2014 20:35
خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں کے نتیجے میں اہم کمانڈروں سمیت38 دہشتگرد ہلاک جبکہ بم بنانے والی فیکٹری سمیت بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی تباہ کردیا گیا، کارروائی میں دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے،فضائی کارروائی میں متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،ذرائع کے مطابق میں سکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں سے اتوار کو علی الصبح خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقوں توت درہ، دوہ توی اورغیبی نیکہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے۔
ان حملوں کے نتیجے میں بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری اور بھاری مقدار میں بارودی مواد تباہ کر دیا گیا،عسکری حکام نے کارروائی میں 38دہشت گرد مارے جانے کی تصدیق کردی ہے جن میں بعض اہم کمانڈرز بھی شامل بتائے گئے ہیں،عسکری حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ کردیئے گئے،اطلاعات کے مطابق اس کاررروائی میں متعدددہشت گرد زخمی بھی ہوئے ،مقامی ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں کارروائیاں بڑھنے کے پیش نظر نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.