چوہدری نثار نے طالبان کو کرکٹ میچ کھیلنے کی دعوت دیدی
پیر 24 فروری 2014 14:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ کئی طالبان کرکٹ کا شوق رکھتے ہیں اگر ان سے ایک میچ ہوجائے تو اچھا نتیجہ نکلے گا۔ اسلام آباد میں پی سی بی الیون اوردولت مشترکہ کی ٹیموں کے درمیان ایک نمائشی میچ میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا کھیل ہمارے ملک میں اتحاد کا مظہر سمجھا جاتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ یہ کھیل آزاد ماحول اور فضاؤں میں کھیلاجائے، ہم پاکستان کو پُرامن بنانا چاہتے ہیں بس ہمیں پر عزم ہونے کی ضرورت ہے اور انشا اللہ ہم ملک کو محفوظ بنا کر دم لیں گے۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، اس مقابلے کا انعقاد فلاحی مقاصد کے لئے کیا گیا اور اس سے دنیا میں پاکستان کا اچھا امیج جائے گا، وہ نمائشی میچ کےانعقاد پرپی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست آجائےتونقصان پہنچتا ہے، ہم پر امن لوگ ہیں ہمیں کسی سے لڑائی مول نہیں لینی لیکن ہمارے دشمن تاثر دیتے ہیں کہ پاکستان میں صرف دہشتگردی ہوتی ہے کھیل نہیں وہ ہمیں اور ہماری کرکٹ کوتنہا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس لحاظ سے ايشياکپ کے لئے بنگلہ دیش جانےوالی ٹیم پردہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
وزير داخلہ کا کہنا تھا کہ کئی طالبان کرکٹ کا شوق رکھتے ہیں اور سنا ہے کہ وہ پاکستان کے میچز بھی بڑے شوق سے دیکھتے ہیں، اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ اگر طالبان کےساتھ ایک میچ ہوجائےتو اس کا اچھا نتیجہ نکلے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.