تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف دھرنے کو 94روز مکمل،افغانستان جانیوالے 4کنٹینرز واپس،متعدد کو تصدیق نہ ہونے تک روکے رکھا گیا
پیر 24 فروری 2014 20:43
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف دھرنے کو 94 روز مکمل ہو گئے ۔پیر کو دھرنے کے 94ویں روز انصاف یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے صوبائی صدر سجاد فیاض،جنرل سیکرٹری ناصر اقبال ،ضلعی صدر سجاد بنگش،محسن رضااکا خیل ،بابائے دھرنا فیاض خلیل و دیگر رہنماؤں کی قیادت میں دھرنا دیا۔کارکنان نے اس موقع پر مشکوک کاغذات پر افغانستا ن جانے کی کوشش کرنیوالے 4کنٹینرز کو واپس کر دیا جبکہ تمام گاڑیوں کے کاغذات بھی چیک کرتے رہے ۔
اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے رہنماؤں نے کہا کہ امریکی افواج یا نیٹو کیلئے سامان لیجانیوالی کسی گاڑی کو سرحد کراس نہیں کرنے دینگے۔انھوں نے کہا کہ آج تمام بڑی گاڑیوں کے کاغذات حسب معمول چیک کرتے رہے اور متعدد مشکوک گاڑیوں کو تصدیق نہ ہونے تک روکے رکھا گیا۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کا ڈرون حملوں کیخلاف دھرنا اس وقت تک جاری رہیگا جب تک امریکہ ڈرون حملے مکمل بند کرنے کی یقین دہانی نہ کروا دے۔
انھوں نے شمالی وزیرستان میں ڈرون طیاروں کی بڑی تعداد میں پروازوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈرون طیاروں کی پروازیں روکنے کیلئے فی الفور اقدامات اٹھائے۔اگر موجودہ وقت میں ڈرون حملہ ہوا تو نہ صرف امن عمل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہو گا کہ حملے وفاقی حکومت کی مرضی سے ہوتے ہیں۔کارکنان نے اس موقع پر ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی پرچم نظر آتش کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.