وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر قومی ا مور پر بات چیت
بدھ 26 فروری 2014 21:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے معاملات سمیت ملک کی سیاسی صورتحال , امن و امان اور قومی یکجہتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
(جاری ہے)
محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی مقتدر سیاسی و مذہبی شخصیات قومی یکجہتی , ملکی سلامتی اور امن عامہ قائم رکھنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت قومی مفاہمت کے اصول پر کار فرما ہے اور باہمی افہام و تفہیم اور مشاورت سے قومی مسائل کے حل اور ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ محمد شہباز شریف نے ملک میں اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنے اور مذہبی ہم آہنگی کے لیئے علمائے کرام کے کردار کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.