حلقہ پی پی 81 جھنگ کا ضمنی انتخاب مسلم لیگ (ن) کی قیادت کیلئے مقبولیت کا امتحان ثابت ہو گا‘ ارکان اسمبلی کے حلقہ میں ڈیرے
جمعرات 27 فروری 2014 16:12
جھنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) :صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی81 جھنگ میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے افتخار احمد خان بلوچ کے جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل ہونے کے بعد 3مارچ بروز پیر کو منعقد ہونے والا ضمنی انتخاب مسلم لیگ (ن) کی قیادت کیلئے مقبولیت کا امتحان ثابت ہو گا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت دیگر قائدین نے حلقہ میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں نیز تحریک انصاف بھی بھرپور مقابلہ کیلئے ڈٹ گئی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے میڈیاسے بات چیت کے دوران مسلم لیگ (ن ) پر تمام ضلعی ، ڈویژنل ، صوبائی انتظامیہ و سرکاری مشینری کے مذکورہ ضمنی الیکشن میں غیر قانونی استعمال کاالزام عائد کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ مال کے چپڑاسی سے لے کر تحصیلدار ، محکمہ تعلیم کے اساتذہ ، پروفیسرز ، پولیس کے تھانیداروں کے ساتھ ساتھ ہر سرکاری ملازم کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت اور دھاندلی پر مجبور کیاجارہاہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.