وفاقی وزیر مذہبی امور سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات، امن وسلامتی کے فروغ کیلئے 9 مارچ سے ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
جمعہ 28 فروری 2014 14:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں قیام امن کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں ،پاکستانی متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور وہاں کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشاالنوئی کیساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو دبئی میں امن وسلامتی کے فروغ کیلئے 9 سے 11 مارچ تک منعقد ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ امن وسلامتی کے فروغ کیلئے کانفرنس میں شرکت کر کے اپنی تجاویز سے آگاہ کرینگے ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان قیام امن کیلئے بھرپور کوششیں کررہا ہے ، متحدہ عرب امارات کیساتھ ہمارے دیرینہ مذہبی وثقافتی تعلقات ہیں، پاکستانی اسے اپنا دوسراگھر سمجھتے ہیں اور وہاں کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اسلام کیخلاف ہونیوالے پراپیگنڈہ کے تدارک کیلئے اس قسم کی کانفرنسیں معاون ثابت ہونگی ۔ اس موقع پر یو اے ای کے سفیر نے قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور ادارے اس سلسلے میں بھرپور کردارادا کررہے ہیں، انہوں نے پاکستان کا کانفرنس میں شرکت کرنا ہمارے لئے باعث افتخار ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.