خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی زیرصدارت اجلاس،شہداء کے ورثاء کو عظیم قربانیوں کے صلے میں سرکاری پلاٹس دینے کے حوالے سے امور پر تفصیلی بحث کی گئی
جمعہ 28 فروری 2014 19:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور شہداء اراکین صوبائی اسمبلی کے لئے پلاٹوں کی فراہمی کے لئے تشکیل کردہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان عباسی کی زیر صدارت جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک،جمشید خان مہمندصوبائی اسمبلی،محکمہ لوکل گورنمنٹ،قانون اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے ممبران جنہوں نے دہشت گردی کے واقعات میں جام شہادت نوش کیاہے کے ورثاء کو عظیم قربانیوں کے صلے میں سرکاری پلاٹس دینے کے حوالے سے امور پر تفصیلی بحث کی گئی اور مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔(جاری ہے)
اجلاس میں کہا گیا کہ ان شہدا کے بارے میں تفصیلی معلومات ،واقعات،شہادت کی ایف آئی آر اور صوبائی پولیس آفیسر کی تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے گی اور مکمل معلومات موصول ہونے کے بعد پلاٹوں کی فراہمی کے لئے طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔
اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں تفصیلی معلومات حاصل ہونے کے بعد فیصلے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہدا ء کے قانونی ورثاء کی تصدیق متعلقہ ڈپٹی کمشنر اسلامی شریعہ قانون کی روشنی میں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان شہداء کے ورثاء کا ملک و قوم پر حق بنتا ہے کیونکہ ہمارے معزز اراکین اسمبلی نے قوم کے لئے جوعظیم قربانیاں دیں ان کی جتنی بھی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.