ایشیا کپ، بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
منگل 4 مارچ 2014 12:47
میرپور، ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) ایشیا کپ کرکٹ کے آٹھویں میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم ، میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے دو تبدیلیاں کی ہیں، انجرڈ شرجیل خان کی جگہ فواد عالم جبکہ جنید خان کی جگہ عبدالرحمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بنگلادیش نے ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں، شکیب الحسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج کا میچ رسمی ہے، سری لنکا اور پاکستان پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں، فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے گذشتہ پانچ ون ڈے میچز میں شکست کھا چکی ہے۔
(جاری ہے)
اس کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین ٹورنامنٹ میں قابل ذکر کارکردگی پیش کرنے سے قاصر رہے ہیں جبکہ مشرفی مرتضیٰ کی غیر موجودگی میں بولنگ اٹیک بھی غیر موثر ثابت ہورہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف یادگار فتح کی بدولت پراعتماد ہے۔میچ کے بارے میں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈز پر سخت حریف ثابت ہوتی ہے، وہ ابتدائی دومیچز میں شکیب الحسن کی کمی محسوس کررہی تھی، ان کی واپسی سے دیگر کھلاڑیوں کے حوصلہ بلند ہوں گے۔دوسری جانب ہوم سائیڈ کے قائد مشفق الرحیم کہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف ہمیں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.