جماعتہ الدعو ة کے امدادی رضاکاروں پر مشتمل ٹیمیں تھرپارکر کے دور دراز دیہاتوں و علاقوں میں پہنچ گئیں، ڈیپلو،اسلام کوٹ ،پانیلو،پانیلی،چھائی چھاچھرو،دھرم اور دیگر علاقوں میں بھی پکی پکائی خوراک تقسیم کی تقسیم شروع
اتوار 9 مارچ 2014 17:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) جماعتہ الدعو ة پاکستان کے امدادی رضاکاروں پر مشتمل ٹیمیں تھرپارکر کے دور دراز دیہاتوں و علاقوں میں پہنچ گئیں،مٹھی شہر کی طرح ڈیپلو،اسلام کوٹ ،پانیلو،پانیلی،چھائی چھاچھرو،دھرم اور دیگر علاقوں میں بھی پکی پکائی خوراک تقسیم اور مریضوں کا طبی معائنہ اور ادویات فراہم کرنا شروع کر دیں۔گزشتہ روز تین ہزار سے زائد مریضوں کو کھانا تقسیم کیا گیا۔
جلد متاثرین میں ایک ماہ کا راشن بھی تقسیم کیاجائے گا۔جماعالدعو کے ادارے فلاح انسانیت فانڈیشن کی طرف سے تھرپارکر کے قحط زدگان کے لئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ چیئرمین فلاح انسانیت فانڈیشن حافظ عبد الرف خود امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ گزشتہ روزمٹھی میں قائم ریلیف کیمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہماری امدادی ٹیمیں مٹھی سمیت ڈیپلو،اسلام کوٹ ،پانیلو،پانیلی،چھائی چھاچھرو،دھرم اور دیگر علاقوں میں بھی پکی پکائی خوراک لیکر پہنچی ہیں جہاں پر تین ہزار سے زائد متاثرین کو تیار کھانا تقسیم کیا گیا ،جبکہ فلاح انسانیت فانڈیشن کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ٹیمیں نے میڈیکل کیمپوں میں دو ہزار سے زائد مریضو ں کو طبی سہولتیں فراہم کیں ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.