عمر اکمل کیخلاف کیس واپس لینے کی درخواست خارج
منگل 11 مارچ 2014 14:31
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء)جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹریفک وارڈن سے جھگڑا کرنے پر کرکٹر عمر اکمل کے خلاف کیس واپس لینے کی درخواست خارج کر دی۔
(جاری ہے)
ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز احمد نور نے کیس کی سماعت شروع کی تو پراسیکیوشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر موقف اختیار کہ غلط فہمی کی بنیاد پر عمر اکمل اور ٹریفک وارڈن کے درمیان جھگڑا ہوا لیکن اب دونوں کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں اور اس حوالے سے ٹریفک وارڈن ذیشان کا حلف نامہ بھی درخواست کے ساتھ لگا دیا گیا ہے لہذا اس کیس کو واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیا جائے۔
ویسے بھی عمر اکمل ہمارے قومی ہیرو ہیں ۔ فاٖضل جج نے عمر اکمل کے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر کہا کہ کوئی قومی ہیرو ہو یا زیرو، قانون سب کیلئے برابر ہے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی اور چودہ مارچ کو عمر اکمل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ فاضل جج کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر عمر اکمل پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر سکتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.