جج کیلئے نازیبا الفاط استعمال کرنے پر پرویز مشرف کے وکیل رانااعجاز کا خصوصی عدالت میں داخلہ بند
بدھ 12 مارچ 2014 11:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) غداری کیس کی سماعت کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز کا نام وکلا کی فہرست سے خارج کرکے انہیں عدالت میں داخلے سے روک دیا گیاہے۔
(جاری ہے)
سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز غداری کیس کی سماعت میں شامل ہونے کے کے لئے نیشنل لائبریری پہنچے تو مرکزی دروازے پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا، سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کے رجسٹرار کی جانب سے انہیں عدالت میں داخل نہ ہونے دینے کا تحریری حکم ملا ہے۔
خصوصی عدالت میں جانے سے روکنے پر رانا اعجاز نے احتجاج کیا اور انہوں نے اپنی گاڑی مرکزی دروازے کے ساتھ ہی کھڑی کردی، ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے ان سے گزشتہ روز اپنے رویے پر معافی مانگنے کے لئے کہا تھا انکار پر انہیں عدالت جانے سے روکا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رانا اعجاز نے گزشتہ روز خصوصی عدالت میں غداری کیس کی سماعت کے دوران جسٹس فیصل عرب کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے، عدالت نے انہیں معافی مانگنے کی ہدایت کی تھی انکار پر انہیں کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.