غداری کیس:پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
جمعہ 14 مارچ 2014 14:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومرو نے مشرف کی طلبی پر فیصلہ سنایا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے وارنٹ پر عملدرآمد 31 مارچ کو کیا جائے، اگر مشرف عدالت آنے سے انکار کریں تو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت20 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔اس سے قبل مشرف کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کی سیکورٹی کی اسکریننگ کے لیے 6 سے8 ہفتے درکار ہیں،ان کو عدالت لانے کا رسک نہیں لے سکتے۔
(جاری ہے)
سماعت کے دوران انور منصور ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ پرویز مشرف کی سیکورٹی کی سکریننگ کے لیے 6 سے8 ہفتے درکار ہیں،تکنیکی طور پر کوئی پراسیکیوٹر نہیں ،ہم نے پراسیکیوٹر کی تقرری کو چیلنج کر رکھا ہے، پہلے درخواستوں کا فیصلہ ہونے دیں ۔
استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ ملزم کو ہماری حراست میں دے دیں، پرویز مشرف یہاں نہیں آنا چاہتے تو محفوظ ترین جگہ جیل ہے، پرویز مشرف کی من پسند جیل میں ٹرائل چلانے کو تیار ہیں، اگر وہ چاہیں تو اڈیالہ،حیدرآباد یا اٹک جیل میں ٹرائل کرنے کوتیار ہیں،طالبان یا حکومت نے سیکیورٹی نہیں دی،مشرف کے پاس اپنی سیکورٹی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.