زیادہ حقہ پینے سے کینسر اور دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق

ہفتہ 15 مارچ 2014 13:13

زیادہ حقہ پینے سے کینسر اور دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق

ںیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء)امریکامیں کی گئی نئی تحقیق کے مطابق زیادہ حقہ پینے سے کینسر اور دل کے امراض لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یونیورسٹی آف فلوریڈا کی تحقیق کے مطابق حقہ یا شیشے کے زیادہ استعمال سے دل اور پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق حقے کا ایک بار استعمال بھی زکام اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتا ہے جبکہ اس کے مسلسل استعمال سے دل کی بیماری اور سرطان کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

پاکستان میں شیشے کے استعمال پر مسلسل پابندی عائد کی جا رہی ہے، شیشہ کیفیز کے بعد اب اسکی اشیا جیسے فلیور، کوئلہ وغیرہ پر بھی سخت پابندی عائد کئے جانے کا امکان ہے.