وزیر اعظم نے ریپڈ رسپانس فورس اور نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری دیدی
منگل 18 مارچ 2014 15:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) ملک کی اعلیٰ ترین سیاسی اور عسکری قیادت نے دہشتگردی کے خلاف داخلی پالیسی پر عمل درآمد پر اتفاق کرلیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے ریپڈ رسپانس فورس اور نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیراسلام، چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ، چیف سیکریٹریز اور آئی جیز نے شرکت کی۔
اس موقع پر ملک کی داخلی و سرحدی سلامتی کی صورتحال، نئی مجوزہ ریپڈ رسپانس فورس کے قیام، نیکٹا کو فعال کرنے اور صوبوں کےدرمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مربوط بنانے کے امور پر غور کیا گیا ، اس کے علاوہ وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب میں 6 جیلوں کو ہائی سیکیورٹی جیل قرار دینے اور دہشت گردی کے مقدمات کے لئے اسلام آباد سمیت چار ریجنل ہیڈ کوارٹرز قائم کرنے کے معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزرائے اعلیٰ سمیت اجلاس کے شرکا کو داخلی سلامتی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور طالبان سے مزاکراتی عمل کے بارے میں بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ صوبوں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ صوبوں کو دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے بم پروف گاڑیاں مہیاں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ریپڈ رسپانس فورس کی تربیت کے سلسلے میں تحفظات بھی دور کئے۔
جس پر تمام صوبوں نے حکومتی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی،امن اور استحکام سے جڑی ہوئی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے فیصلہ کا وقت آگیا ہے، اس کے لئے اداروں اور حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں وضع کی گئی پالیسی پر عمل درآمد کے لئے صوبوں کو تمام وسائل مہیاں کئے جائیں گے۔
اس موقع پر اجلاس میں نیشنل انٹلی جنس ڈائریکٹوریٹ کو نیکٹا کے ماتحت کیا جائے گا۔ طویل مشاورتی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے ریپڈ رسپانس فورس اور نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نیا انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نیکٹا کے تحت کام کرے گا جو صوبوں کےساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کامربوط نظام بنائےگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.