نواز حکومت قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی تشکیل فوری طور پر یقینی بنائے، نفیسہ شاہ
بدھ 19 مارچ 2014 19:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم برائے انسانی حقوق کا اجلاس گزشتہ روز چئیرمین نفیسہ شاہ کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ تنظیم برائے انسانی حقوق پاکستان پیپلز پارٹی نے نواز حکومت کی جانب سے قومی انسانی حقوق کمیشن کی عدم تشکیل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ انسانی حقوق کمیشن کی فوری طور پر تشکیل یقینی بنائی جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم برائے انسانی حقوق قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی عدم تشکیل کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہوہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی فوری تشکیل یقینی بنائے اور اسکا قانونی اور آئینی طور پر چئرمین مقرر کرے۔(جاری ہے)
قومیء کمیشن برائے انسانی حقوق ایکٹ 2012پی پی پی حکومت کے دور میں منطور کیا گیا تاہم اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک کمیشن کا تقرر نہیں کیا گیا۔
اس موقع پر پی پی پی کی تنظیم برائے انسانی حقوق کے شرکاء نے مظفرگڑھ میں ہونے والے المیہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس رول انتہائی قابل مذمت ہے جس مجرموں کی پشت پناہی کی اور زیادتی کا شکار طالبِ علم اپنی بے بسی کے باعث خود سوزی جیسا اقدام کرنے پر مجبور ہو گئیْ ، انہوں نے مزید لاڑکانہ میں دھرم شالہ کو جلانے اور لاہور میں نرسوں پر انسانیت سوز تشدد کی بھی مذمت کی اور پاکستان تحفظ آرڈیننس پر بھی کہا کہ اس آرڈیننس کو پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد لاگو کیا جائے جس سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی روک تھام کی جا سکے۔۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی تنظیم برائے انسانی حقوق کی چیرمین نفیسہ شاہ، سیکرٹری جنرل مصطفی نواز کھوکھر، عاصمہ ارباب عالمگیر، اخونزادہ چٹان اور شاجہان سرفراز، روبینہ قائم خانی بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.