دس سال کے دوران ایشیا ء اور بحرالکاہل کے ممالک میں سبزیوں کی فی کس پیداوار میں 25 فیصد اضافہ ہوا ‘ رپورٹ

اتوار 23 مارچ 2014 14:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء)گزشتہ دس سال کے دوران ایشیا ء اور بحرالکاہل کے مماک میں سبزیوں کی فی کس پیداوار میں 25 فیصد اضافہ ہوا، ایشیائی ممالک دنیا بھر میں پیدا ہونے والی سبزیوں کی پیداوار میں تین گنا سے زائد پیدا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق ایشیاء اور بحرالکاہل کی آبادی میں متوسط آمدنی والے افراد کی تعداد میں 2009ء سے لے کر 2020 تک تین گنا اضافہ ہو جائے گا جبکہ سال 2030ء تک یہ آبادی چھ گنا تک بڑھ جائے گی جس کی وجہ سے صارفین کی طلب میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔