کراچی:میٹرک کے امتحانات ،پہلی مرتبہ کالجز امتحانی مراکز بنائے گئے
پیر 24 مارچ 2014 16:02
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے پہلی مرتبہ کالجز کو بھی امتحانی مراکز بنایا گیا ہے۔بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے تحت ہونے والے امتحانات کے دوران نقل مافیا کے خلاف اقدامات کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ناظم امتحانات نعمان احسن نے بتایا کہ بورڈ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ امتحانات کے لیے کالجز کو امتحانی مراکز بنایا ہے۔
(جاری ہے)
امتحانی مراکز بنانے جانے والے کالجز میں اسلامیہ آرٹس، اسلامیہ کامرس، اسلامیہ سائنس، جامع ملیہ کالج ملیر، گلشن کالج اور لیاقت گرلز کالج ملیر شامل ہیں۔ ان کالجز میں 8 ہزار طلبا و طالبات امتحانات دیں گے۔ بورڈ نے امتحانی عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے سرکاری اور نجی جامعیات کے طلبہ پر مشتمل رضاکارانہ ٹیمیں بھی بنائی ہیں،جو امتحانات کے دوران اساتذہ کی کمی کو پورا کریں گی۔ ناظم امتحانات کے مطابق میٹرک کے امتحانات 2 اپریل سے شروع ہوں گے اور اس میں 3 لاکھ سے زائد طالب علم حصہ لیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.