حکومت اورطالبان کمیٹی کے ارکان طالبان شوریٰ سے براہ راست مذاکرات کیلئے روانہ
بدھ 26 مارچ 2014 11:39
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) حکومتی اور طالبان کمیٹی کے اراکین طالبان شوریٰ سے براہ راست مذاکرات کے لئے پشاور سے روانہ ہو گئے ہیں۔حکومتی اور طالبان کمیٹی کے ارکان طالبان شوریٰ سے براہ راست مذاکرات کے لئے پشاور سے براستہ ہیلی کاپٹر خفیہ مقام پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں دونوں کمیٹیاں طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ملاقات کریں گی جو ممکنہ طور پر ایک دو روز تک جاری رہے گی۔
حکومتی کمیٹی میں حبیب اللہ خٹک، ارباب عارف، فواد حسن فواد اور رستم شاہ مہمند شامل ہیں جبکہ طالبان کمیٹی میں مولانا سمیع الحق، پروفیسر ابراہیم اور مولانا یوسف شاہ شامل ہیں۔طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ دونوں کمیٹیاں طالبان شوریٰ سے خفیہ مقام پر ملاقات کریں گی، جنگ بندی پہلی ترجیح ہے، دونوں کمیٹیوں نے مذاکرات کے لئے نکات تیار کر لئے ہیں، ملاقات میں دونوں کمیٹیوں کے نکات پر بات ہو گی۔(جاری ہے)
پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہم سہولت کار ہیں، کوشش ہے طالبان قیادت اور حکومتی کمیٹی کو ایک دوسرے کے قریب لائیں، پوری قوم دعا کرے کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔ دوسری جانب مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ امن کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.