محکمہ صحت فاٹا میں موجود ہسپتالوں اورمراکز صحت میں معمول کی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں،گورنرخیبرپختونخوا
جمعرات 27 مارچ 2014 18:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے محکمہ صحت فاٹا کوہدایت کی ہے کہ وہ فاٹا میں موجود ہسپتالوں اورمراکز صحت میں معمول کی طبی سہولیات کی فراہمی اور نومولود بچوں کو موذی امراض سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے پروگرام میں مزید بہتری لائی جائے اور تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں۔وہ جمعرات کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں محکمہ صحت فاٹا کی جانب سے ای پی آئی پروگرام اور ہیلتھ سروسز کے حوالے سے دی گئی ایک پریزنٹیشن کے موقع پر اظہارخیال کررہے تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ارباب محمدعارف، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر ڈاکٹرمحمدفخرعالم ،سیکرٹری سوشل سیکٹرفاٹا سردار محمدعباس، ڈائریکٹرہیلتھ سروسز فاٹاڈاکٹرپرویز کمال خان اور دیگرمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ فاٹامیں مخصوص حالات کے باعث بعض علاقوں میں گھرگھر جاکر بچوں کو موذی امراض سے بچاؤ کی ویکسین مہیاکرنااگر ممکن نہیں تو مراکز صحت میں معمول کے پروگرام تواترکے ساتھ مسلسل جاری رہنے چاہئیں ۔
گورنر نے اس حوالے سے فاٹا میں موجود محکمہ صحت کے اہلکاروں سے بخوبی کام لینے اور انہیں متحرک کرنے کی ضرورت پربھی زوردیا۔ قبل ازیں گورنرکو بتایاگیا کہ فاٹامیں ای پی آئی مراکز میں سے 218 مراکز فعال ہیں جبکہ باقی غیرفعال مراکز کو فعال بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ گورنرنے اس موقع پر زوردیا کہ عوام کی صحت اور بہتری کیلئے تمام مراکز کو جلد ازجلد فعال کیاجائے تاکہ ملک وقوم کے مستقبل کو موذی امراض سے بچایاجاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.