امریکہ ،مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتیں 24 ہوگئیں ،سینکڑوں افراد لاپتہ

جمعرات 27 مارچ 2014 19:05

امریکہ ،مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتیں 24 ہوگئیں ،سینکڑوں افراد لاپتہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) امریکا میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چوبیس ہوگئی، سیکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں، مٹی کے تودوں تلے دب کر کئی مکان تباہ ہوگئے، مقامی انتظامیہ نے علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کردی،واشنگٹن کے قریب مٹی کے تودے گرنے اور بارش کے باعث معمولات زندگی معطل ہوگئے، صدر براک اوبامہ نے علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ،بارش کے باعث متعدد مکانوں کو شدید نقصان پہنچا، اب تک حادثات میں چوبیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا جبکہ نیشنل گارڈز بھی شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :