کمالیہ میں فتیانہ چوک کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی ، 6 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ،رحیم یار خان میں گاڑی نہرگئی ،چار بچے زندگی کی بازی ہار گئے ، میاں بیوی محفوظ ۔ اپ ڈیٹ
جمعرات 27 مارچ 2014 21:04
کمالیہ/ رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) کمالیہ میں فتیانہ چوک کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی،جس میں 6افراد فر جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں میں 4کی حالت تشویشناک ہے۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق زائرین کی بس دربارسخی سرورپرحاضری کے بعدواپس جا رہی تھی کے کمالیہ میں فتیانہ چوک کے قریب بس الٹ گئی جس میں4 مسافر جاں بحق،15 زخمی ہوئے زخمیوں کوتحصیل ہیڈکوارٹرکمالیہ میں منتقل کردیاگیا زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ادھر رحیم یارخان میں کار سلپ ہو کر نہر میں گر نے سے چار بچے جاں بحق ہو گئے ، میاں بیوی محفوظ رہے۔
احمد پور شرقیہ سے تعلق رکھنے والے صغیر عباس اپنی فیملی کے ہمراہ رحیم یارخان کے نواحی علاقہ موضع ٹبی سیداں آیا تھا۔ نہر فتح پور کے کنارے سفر کے دوران کار سلپ ہونے پر نہر میں جاگری جہاں مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت کار کو تو نکال لیا گیا مگر ڈوبنے والے افراد میں چار بچے 12سالہ کشف ، 4 سالہ اقرا، 3 سالہ لائبہ اور 2 سالہ عون محمد جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ صغیر عباس اور اس کی بیوی اور ایک بیٹی کو زندہ نکال لیا گیا۔ چار بچوں کی میتوں اور زندہ بچ جانے والے افراد کو دیہی ہیلتھ مرکز فتح پور کمال منتقل کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.