قومی اسمبلی ، ڈپٹی سپیکر کا ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد کے حوالے سے سوال کا جواب نہ آنے پر برہمی کا اظہار
جمعہ 28 مارچ 2014 17:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد کے حوالے سے سوال کا جواب نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ باری آنے پر ہر صورت اس سوال کا جواب ایوان میں پیش کیا جائے۔
(جاری ہے)
جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران ایم کیو ایم کے سید آصف حسنین کے ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والی تعداد سے متعلق سوال کا جواب موصول نہ ہونے سے متعلق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ یہ سوال چار ماہ سے چار ڈویژنوں میں گھوم رہا ہے اس کا جواب دینا شاید مناسب نہیں سمجھا جا رہا ان کیمرہ بریفنگ میں اس سوال کا جواب دیا جا سکتا ہے۔
اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کے ساتھ مذاق ہے۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وہ اس کا آج ہی نوٹس لیں گے۔ ڈپٹی سپیکر نے وزیر مملکت کو ہدایت کی کہ اس سوال کا آئندہ باری آنے پر ہر قیمت پر جواب دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.