تفریح سے بھرپور بالی ووڈ فلم ہوا ہوائی کا ٹریلر جاری کردیا گیا
ہفتہ 29 مارچ 2014 13:18
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) تفریح سے بھرپور بالی ووڈ فلم ہوا ہوائی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ فلم مشہور ہدایت کار امول گپتے کی ہدایت کاری میں بنائی گئی جو ماضی میں تارے زمین پر جیسی بلاک بسٹر فلم دے چکے ہیں۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں 80 کی دہائی میں اپنے مختلف انداز اور اداوٴں سے فلم بینوں کے دل جیتنے والی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوں گی جنہیں سپر ہٹ فلم مسٹر انڈیا کے گانے ”کہتے ہیں مجھ کو ہوا ہوائی“سے لازوال شہرت ملی تھی اوراب وہ اس ہی گانے کے نام پر بننے والی فلم میں نظر آئینگی۔
اسکیٹنگ کے کھیل کے موضوع پر بنائی گئی یہ دنیا کی پہلی فلم ہے جس کی کہانی ایک ایسے کوچ کے گرد گھومتی ہے جو کھلاڑیوں کو جیت کی جانب گامزن کرتا دکھائی دیتا ہے۔ فلم میں اسکیٹنگ کوچ کا کردار ثاقب سلیم نے نبھایا جبکہ دیگر اداکاروں میں پراگیا یادواور پارتھو شامل ہیں۔فاکس اسٹار پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی یہ فلم 9مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.