کرکٹر عمر اکمل واقعے کے بعد گریجویٹ وارڈنزخود کو قانون سے بالا تر سمجھنے لگے
ہفتہ 29 مارچ 2014 17:53
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) قومی کرکٹر عمر اکمل کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد گریجوایٹ وارڈنز خود کو قانون سے بالا تر سمجھنے لگے ، وارڈنز کا شہریوں سے جھگڑنا معمول بن گیا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی جی پی او چوک میں تعینات وارڈن نے مبینہ طو رپر ہیلمٹ مار کر شہری کا سر پھاڑ دیا ، سی ٹی او سہیل چوہدری نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹر عمر اکمل پر مقدمے کے اندراج کے بعد ٹریفک وارڈنز خبروں میں جگہ بنانے لگے ہیں ۔ شہریوں کو روک کر انکی تذلیل کرنا اور بعد ازاں ان پر ہی مقدمہ دراج کرانا ٹریفک وارڈنز کا معمول بن گیا ہے ۔ چند روز قبل مسلسل تین روز چالان کرنے پرشہری نے کاپرس سٹو رچوک میں احتجاجاً اپنی موٹر سائیکل کو آگ بھی لگا لی تھی ۔(جاری ہے)
دو روز قبل ٹریفک وارڈنز کا سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے بیٹوں سے جھگڑے کا واقعہ ہوا جبکہ جمعہ کے روز ٹریفک وارڈن کے رویے سے دلبرداشتہ بزرگ شہری نے فیروز روڈ پر احتجاجاً زمین پر لیٹ کر احتجاج کیا تھا ۔
ہفتہ کے روز جی پی او چوک میں ٹریفک وارڈن رمضان اورویگن ڈرائیور انیس کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جسکے بعد مبینہ طو رپر ٹریفک وارڈن نے ہیلمٹ مار کر ڈرائیور انیس کا سر پھاڑ دیا جسکے بعد اسے تھانہ پرانی انار کلی بھی منتقل کر دیا گیا ۔ٹریفک وارڈن نے موقف اپنایا کہ ڈرائیور نے اس سے ہیلمٹ چھین کر خود اپنے سر پر مارا ۔سی ٹی او سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ متعلقہ سیکٹر کے ایس پی کو اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے جو بھی قصور وار ہوا سکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.