تھر کے متاثرہ خاندانوں میں مزید دو ماہ کے لیے مفت گندم فراہم کی جائے گی،سندھ حکومت کا اعلان ، 108963 گندم کی بوریاں تقسیم کی جاچکی ہیں۔ مزید 18 ہزار بوریاں ایک دو دن میں تقسیم کردی جائیں گی،ڈاکٹر سکندر میندھرو کا توجہ دلاوٴ نوٹس پر بیان
پیر 31 مارچ 2014 19:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تھر کے 259947 متاثرہ خاندانوں کو فی کس 50 کلو گرام گندم کی مفت فراہمی مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید دو ماہ کے لیے مفت گندم فراہم کی جائے گی۔ کیونکہ 50 کلوگرام گندم صرف ایک ماہ کا راشن ہے۔ یہ اعلان پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن عدنان احمد کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کیا۔
وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ اب تک 108963 گندم کی بوریاں تقسیم کی جاچکی ہیں۔ مزید 18 ہزار بوریاں ایک دو دن میں تقسیم کردی جائیں گی۔ یہ تقسیم مکمل ہونے کے بعد متاثرین کو مزید دو ماہ مفت گندم فراہم کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن ڈاکٹر سیما ضیاء کے بچوں کو بھیک منگوانے کے لیے استعمال کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ اس حوالے سے 1950 کا ایکٹ موجود ہے، جس میں کسی کو بھیک کے لیے استعمال کرنے کی سزا مقرر ہے۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے کہا کہ گداگری کی لعنت کے خاتمے کے لیے کئی کوشش ہوئی ہیں۔ کورنگی میں گداگروں کے لیے ”الفلاح“ کے نام سے ایک ہوم قائم کیا گیا تھا۔ اس پر پولیس نے قبضہ کرلیا ہے۔ یہ قبضہ خالی کراکے گداگروں کے خلاف مہم شروع کرائی جائے۔
ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ کورنگی میں اس مقصد کے لیے 27 ایکڑ اراضی بھی مختص کرائی گئی تھی۔ اس پر قبضہ ختم کرانے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی ہے۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ سارے فقیروں کو پکڑ وہاں لے جانا مشکل ہے۔ انہیں پکڑنے کے بعد معاملہ عدالت میں چلا جاتا ہے اور ساری مہم غیر موثر ہوجاتی ہے۔ اس حوالے سے قانون میں ترامیم ہونی چاہیں۔ مسلم لیگ (فنکشنل) کے نند کمار کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ ضلع نواب شاہ میں اغواء ہونے والے طالب علم احسان جونیجو کو اغواء کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ بچے کی بازیابی کے لئے کوشیش ہورہی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.