سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ گیا، ہیراتھ کی 5 وکٹیں
پیر 31 مارچ 2014 22:04
چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی 20 کے ایک اہم میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 59 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چودھری سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف ملا تھا۔
صرف 33 رنز پر نیوزی لینڈ کی 6 وکٹیں گر چکی تھیں۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی میکیلم، ٹیلر اور جے ڈی ایس نیشام بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی ساری اُمیدیں کے ایس ولیمسن سے وابستہ تھیں جو اس وقت دم توڑ گئیں جب وہ 42 رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔ ولیمسن کے علاوہ اور کوئی کیوی بلے باز سری لنکن گیند بازوں کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف
-
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، آسٹریلیا ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
-
پی ایس ایل 9 : بورڈ بعض سٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
-
پی ایس ایل 10 ، پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.