نیند کے اوقات میں کمی، دل کے دورے کے خطرے میں 25 فیصد اضافہ
بدھ 2 اپریل 2014 14:28
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء)ایک نئی تحقیق کے مطابق مقرر کردہ وقت سے صرف ایک گھنٹہ بھی کم نیند لینے سے اگلے دن دل کے دورے کا امکان پچیس فیصد بڑھ جاتا ہے۔ یہ نتائج اس وقت سامنے آئے جب دن کی روشنی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کرنے والے ممالک کے شہریوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔
(جاری ہے)
بیش تر مغربی ممالک میں سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھانے کے لیے گرمیوں میں گھڑیاں ایک گھنٹے آگے کردی جاتی ہیں، امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
امریکی تحقیق کے مطابق گھڑی کو ایک گھنٹے آگے کرنے سے شہریوں کی نیند ایک گھنٹے کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے اگلے دن دل کا دورہ پڑنے کے خطرات میں پچیس فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق گھڑی کی سوئی کو دوبارہ معیاری وقت پر لانے سے لوگوں کو سونے کے لیے مزید ایک گھنٹے کا وقت مل جاتا ہے اور اس سے دل کے دورے کے خطرات میں اکیس فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.