سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں،شہرام خان ترکئی، طبی عملے کی کمی پوری کرنے،پولیو،ڈینگی اور دیگرجان لیوا بیماریوں کی روک تھام کیلئے فوری طور پر ایک جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، وزیر صحت خیبرپختونخوا
بدھ 2 اپریل 2014 21:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر صحت شہرام خان تراکئی نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور طبی عملے کی کمی پوری کرنے،پولیو،ڈینگی اور دیگرجان لیوا بیماریوں کی روک تھام کیلئے فوری طور پر ایک جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے تاہم انہوں نے متنبہ کیاکہ اس سلسلے میں سرکاری ملازمین کی طرف سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کے حوالے سے پشاور میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت خیبر پختونخواغلام قادر، سپیشل سیکرٹری اکبر خان،ایڈیشنل سیکرٹری خان بخش،ایڈیشنل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ انیس اختر، ڈائریکٹر جنرل عبدالوحید برکی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیر صحت نے کہاکہ شعبہ صحت انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس میں کام کرنے والے طبی عملہ کو اپنی ڈیوٹی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ ایمانداری سے سر انجام دینی چاہیے انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ میں کام چور اور غفلت کے مرتکب افراد کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ خلوص نیت سے ذمہ داریاں نبھانے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی مثالی بنانے کے لئے نہ صرف بدعنوانی،رشوت ستانی، سفارش اور اقرباء پروری کی روایت کا تدارک کیاجائے بلکہ ہر منصوبے کی بروقت تکمیل اور ہسپتالوں میں صحت و صفائی کے سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے تاکید کی کہ ہسپتالوں میں قومی فنڈز سے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے مریضوں کو کماحقہ سہولتیں ملنی چاہئیں اور اس سلسلے میں حیلے بہانے نہیں بلکہ بہتر نتائج پر مبنی عملی کام ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے شعبہ صحت میں جدید اور خود کار نظام وضع کیا جائے گا اور اس سلسلے میں انہوں نے ایک کمیٹی تشکیل دینے ،طبی عملہ کی کمی پوری کرنے،میڈیکل افسروں کی ترقی،مستقلی اور بھرتیوں سے متعلق فوری اقدامات اٹھانے،محکمہ سی اینڈڈبلیو کے ساتھ روابط کے ذریعے منصوبوں کی جلد تکمیل،کورٹ کیسز جلد نمٹانے اور ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق لائحہ عمل طے کرنے کے بھی فیصلے کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.