چیف سلیکٹر راشد لطیف تگڑے آدمی ہیں اوران کے ہوتے ہوئے سفارشی کلچر نہیں چلے گا، نجم سیٹھی
جمعرات 3 اپریل 2014 19:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم میں کوئی گروپ بندی نہیں جبکہ کپتان محمد حفیظ نے شکست کی ذمہ داری قبول کر کے اچھی مثال قائم کی۔
(جاری ہے)
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی ٹیمیں بھی ایونٹ سے باہر ہوگئیں لیکن وہاں اتنا ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا جتنا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے دیکھنے کو ملا، قومی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہ کرسکی البتہ ایونٹ میں ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست سے کپتان، سلیکشن کمیٹی اورکھلاڑیوں کی غلطیاں سامنے آگئیں تاہم میچ سے قبل سب کھلاڑیوں کی سلیکشن پرمتفق تھے لیکن میچ میں خامیاں دیکھنے کو ملیں۔
چیرمین پی سی کا کہنا تھا کہ عبوری سلیکشن کمیٹی کی مدت 2 ماہ کےلئے تھی جو ختم ہوگئی اور اس میں توسیع نہیں کی جائے گی جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل نئی کمیٹیاں بنائی جائیں گی جس کے لئے چار پانچ مہینے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی سلیکشن کمیٹی میں چیف سلیکٹر راشد لطیف کو مقرر کیا گیا ہے جو تگڑے آدمی ہیں جن کے آنے سے سفارشی کلچر ختم ہوجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.