شہر قائد میں بدامنی کا تسلسل جاری،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 3افراد جاں بحق
ہفتہ 5 اپریل 2014 20:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) شہر قائد میں بدامنی کا تسلسل جاری ۔ہفتہ کو فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر راڈو ٹاور، ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے 30سالہ ظہور ہاشمی ولد ضمیر ہاشمی کو شدید زخمی کردیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 22سالہ رسول بخش ولد محمد رمضان افغانی زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق مضروب ظہور کو اسپتال کے جایا گیا جہاں دوران علاج مضروب ہلاک ہو گیا جبکہ زخمی کو جناح اسپتال پہنچایا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے مقتول ظہور اپنے گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ ملزمان نے مزاحمت پر ظہور کو گولی مار دی مقتول متحدہ کا کارکن تھا جبکہ زخمی ڈاکو ہے ملزم کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق مقتول اورنگی ٹاوٴن سیکٹر 4مکان نمبر C-73کا رہائشی اور اس کا آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا ۔
مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کردیا گیا ،جو اسے کوئٹہ لے گئے ۔ڈاکس کے علاقے شیریں جناح کالونی کی جھاڑیوں سے 22سالہ اویس ولد نصیر احمد کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ۔پولیس کے مطابق مقتول جمعہ کی شب اپنے والد کے ساتھ مدنی مسجد گیا تھا ،جہاں سے وہ لاپتہ ہوگیا تھا ۔مقتول چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے ۔مقتول پہلے برنس روڈ پر رہائش پذیر تھا جبکہ آج کل اس کی رہائش ناظم آباد میں تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.