آرمی چیف کا بیان جوانوں کا مورال بلند کرنے کیلئے ہے ، سیاسی قیادت کیلئے وارننگ کا تاثر غلط ہے ،عسکری ماہرین
منگل 8 اپریل 2014 16:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) عسکری ماہرین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بیان جوانوں کا مورال بلند کرنے کا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کیلئے وارننگ کا تاثر غلط ہے، پاک فوج سے متعلق بیانات دینے میں احتیاط سے کام لیا جائے۔ ایک انٹرویومیں مسعود شریف خٹک نے کہا کہ آرمی چیف کا بیان وفاقی حکومت کو وارننگ نہیں، اسے سنگین نہیں سمجھنا چاہئے، جنرل راحیل شریف نے جوانوں کا مورال بلند کرنے کیلئے بیان دیا، پرویز مشرف کے اے ایف آئی سی جانے پر کہا گیا کہ کمانڈو بھاگ گیا، ایسے بیانات کے اچھے اثرات نہیں پڑتے۔
مسعود شریف نے کہا کہ قومی اداروں کو تصادم کے بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہئے، فوجی اور سیاسی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان غلط فہمیاں نہیں ہونی چاہئیں، پاک فوج ایک ادارے کے طور پر ملک و قوم کیلئے خدمات انجام دے رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سابق آرمی چیف و صدر کو عدالت میں بلوایا گیا جو انتہائی اہم ہے، جنرل راحیل شریف کا بیان وفاقی حکومت کو وارننگ نہیں، یہ فوجی جوانوں کا مورال بلند کرنے کیلئے ہے، ایس ایس جی دنیا کے بہترین کمانڈوز ہیں، پرویز مشرف کے اے ایف آئی سی جانے پر کہا گیا کہ کمانڈو بھاگ گیا، ایسی باتوں سے مثبت پیغام نہیں جاتا۔
بریگیڈیئر جنرل (ر) محمود شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف کے معاملے پر غیر ضروری بیانات سے فوج کے اندر جذبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، آرمی چیف اپنے جوانوں کے جذبات کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرتے رہتے ہیں، پاک فوج کو کسی بھی معاملے پر تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.