پشاور، صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کر رہی ہے ،ضیاء الله آفریدی،پی کے ون کے متعدد علاقوں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار،متعلقہ حکام کوفوری طوراقدامات کرنے کی ہدایت
منگل 8 اپریل 2014 19:48
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات اور ضلع پشاور میں میگا پراجیکٹس کے کوارڈینیٹر و فوکل پرسن ضیاء الله آفریدی نے پی کے ون کے متعدد علاقوں میں صفائی کی ناقص صورت حال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ حلقے کی گلی کوچوں کی صفائی اور ستھرائی اور جگہ جگہ پانی کی نکاسی کے لئے فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ شہر کا ماحول صاف ہو اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔
ان خیالات کا اظہار منگل کے روز اپنے دفتر میں لطیف آباد ، شنواری ٹاؤن ، گل آباد، مومن ٹاؤن اور دیگر کالونیوں کے عمائدین پر مشتمل وفد سے بات چیت کے دوران کیا ۔ وفد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ رہائشی علاقوں کو جانے والی سڑکوں اور کوچہ جات میں بارش کی وجہ کئی کئی دنوں تک جگہ جگہ پانی کھڑا ہوتا ہے جس کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں پریشانی اور ذہنی کوفت کا سامنا ہوتا ہے اس کے علاوہ بیشتر علاقوں میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی بھی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے جس کے فوری حل کی اشد ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.