سری نواسن نے آئی سی سی کی ساکھ بھی داؤ پر لگادی
بدھ 9 اپریل 2014 12:07
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء)این سری نواسن نے آئی سی سی کی ساکھ بھی دائو پر لگا دی، بھارت میں رسوا ہونے والے آفیشل اپنے بورڈ میں داخلہ ممنوع ہونے کے باوجود وہ بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ میں شریک ہونگے۔ فکسنگ الزامات سے آلودہ دامن کیساتھ عالمی گورننگ باڈی پر حکمرانی کے خواب دیکھنے میں مصروف ہیں، سپریم کورٹ کے مبہم فیصلے کی وجہ سے بی سی سی آئی نے انھیں کونسل میں اپنی نمائندگی کا اختیار دیدیا ہے، بدنام لوگوں سے متعلق واضح قوانین کی موجودگی کے باوجود آئی سی سی نے اس معاملے پر اپنے ہونٹ سختی سے سی رکھے ہیں، فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کی جانب سے سری نواسن کو ایگزیکٹیو بورڈ سے نکالنے کے مطالبے پر بھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹیو بورڈ کا2روزہ اجلاس بدھ سے دبئی میں شروع ہورہا ہے، اس میں بی سی سی آئی کی نمائندگی این سری نواسن کرنے والے ہیں، انھیں خود بھارتی سپریم کورٹ بورڈ سے بیدخل کرچکی اس کے باوجود وہ پوری ڈھٹائی کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ پر حکمرانی کے خواب دیکھنے میں مصروف ہیں۔ اس بارے میں جب بی سی سی آئی کے قائم مقام صدر شیولال یادیو سے استفسار کیا گیا تو انھوں نے کوئی بھی ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کردیا جبکہ سیکریٹری سنجے پٹیل نے بھی جواب نہیں دیا، یہ دونوں ہی سری نواسن کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔
بھارتی بورڈ ذرائع اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ معطل صدر ہی دراصل آئی سی سی میٹنگ میں ملک کی نمائندگی کرینگے۔جب سپریم کورٹ نے سری نواسن کو آئی پی ایل کرپشن کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کرنے کا حکم دیا تھا تو اس وقت آئی سی سی میں نمائندگی کا معاملہ بھی اٹھایا گیا تھا جس پر عدالت نے اسے بی سی سی آئی کا اندورنی معاملہ قرار دیا تھا ،اس وقت سنجے پٹیل نے کہا تھا کہ سری نواسن ہی کونسل میں بی سی سی آئی کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔
بھارتی بورڈ نے تو انھیں اپنی نمائندگی کا اختیار دیا ہوا ہے مگر آئی سی سی کے اپنے قوانین کے تحت انکی بطور ڈائریکٹر ایگزیکٹیو بورڈ میں موجودگی سوالات اٹھا سکتی ہے،ایتھک کوڈ کی شق 2.1 میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر کو کسی بھی ایسے فعل میں ملوث نہیں ہونا چاہیے جو آئی سی سی کی بدنامی کا باعث بنے۔اسی طرح آئین کی شق 4.11 ایف میں کہا گیاکہ اگر کوئی ڈائریکٹر بدیانتی کرے، کسی غلط کام میں ملوث ہو،اپنی ذمہ داری سے غفلت برتے یا پھر آئی سی سی کو کسی تنازع کا شکار کرے تو اسے نوٹس کے ذریعے ایگزیکٹیو بورڈ سے بیدخل کیا جاسکتا ہے،البتہ اس کیلیے2تہائی ممبران کی منظوری ضروری ہو گی۔
آئی سی سی بگ تھری فارمولے کے تحت اس بات کا اعلان کرچکی ہے کہ جولائی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے نامزد کیے جانے والا شخص اس کا پہلا چیئرمین ہوگا،اس طرح سری نواسن اپنے ملک میں رسوا ہونے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی حکمرانی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ آئی سی سی نے اس معاملے پر اپنے ہونٹ سختی سے بند کیے ہوئے ہیں، فیکاکی جانب سے کونسل سے مطالبہ کیاگیا تھا کہ وہ سری نواسن کو سنگین الزامات کی وجہ سے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے باہرکرے مگر اس پر بھی کوئی ردعمل نہیں ظاہر کیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے خواہشمند
-
پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا
-
پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان، اہم پیسر نے آئی پی ایل کو ترجیح دیدی
-
پی ایس ایل 10، زلمی کے مالک کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.