عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے

منگل 7 مئی 2024 15:22

عامر اطلس  ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) سکواش کے سابق کھلاڑی عامر اطلس نے ایک بار پھر سنگ میل عبور کر لیا، وہ ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے ہیں۔عامر اطلس جس کا سکواش کے کھیل کا شاندار کیریئر رہا ہے، 65 تمغے جیتے اور عالمی رینکنگ میں 14 ویں پوزیشن تک پہنچ چکے ہیں، اب سکواش کھلاڑیوں کے نئے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی مہارت کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہیں۔

منگل کواے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر اطلس نے بطور کوچ ملک اور سکواش کے کھیل کی خدمت کے لیے اپنے جوش اور عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اس تاریخی مقام کو حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں اور میں اس کھیل کو اپنا تجربہ کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بے چین ہوں جس نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

"اب میں خود کو اس پوزیشن میں محسوس کر رہا ہوں کہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو متعارف کروا سکوں اور سکھاؤں کہ اس عظیم کھیل کو کیسے کھیلا جائے۔

ورلڈ سکواش لیول -II کا کوچ ہونے کے ناطے مجھے یقین ہے کہ میں ایک کھلاڑی کی زندگی بھر کھیل سے لگاو کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کروں گا۔عامر اطلس جس نے کویت کے عبداللہ المیزیان کو 3 سیٹس میں شکست دی اور ایشین سکواش چیمپئن شپ 2013 کا ٹائٹل جیتنے والے 14 سالوں میں پہلے پاکستانی بن گئے، کا کہنا ہے کہ پاکستان سکواش میں کھیل میں جدید سائنسی تبدیلیوں سے ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے پیچھے رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم کھیل میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بین الاقوامی معیار اور جدید تکنیک کو اپنانا ہوگا۔اپنے تجربے اور مہارت کے ساتھ عامر اطلس جو تقریباً 9 سال تک پاکستان کا نمبر ون رہا، پاکستان میں سکواش کی ترقی پر نمایاں اثر ڈالنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔انہوں نے ملک میں سکواش کے فروغ اور حوصلہ افزائی کے لیے کھلاڑیوں اور حکومت کو اپنی خدمات پیش کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ یہ کامیابی اطلس کی کھیل کے لیے لگن اور جذبے کا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :