سبزی منڈی دھماکہ کے سوگ میں دکانیں بند ، تاجروں کا حکومت سے سیکیورٹی کا مطالبہ
جمعرات 10 اپریل 2014 12:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء)تھانہ سبزی منڈی بم دھماکے کے بعد سوگ میں آج بھی سبزی منڈی میں سبزی اور فروٹ کی دکانیں بند ہیں ، تاجروں نے حکومت سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تھانہ سبزی منڈی بم دھماکے میں آج سوگ میں سبزی اور فروٹ کی دکانں بند ہیں۔گزشتہ روز بم دھماکے کے بعد سبزی منڈی میں تاجروں نے اپنی دکانیں بند کر دی تھیں ۔ دھماکے کے بعد شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی بھی معطل ہو گئی ہے۔
(جاری ہے)
تاجروں نے دکانیں بند کر کے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر داخلہ کے حکم کے بعد ضلعی انتظامیہ آج سبزی منڈی کا کنٹرول سنبھالے گی۔آج سبزی منڈی میں سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 30 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ کے بعد تفتیش میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ، سبزی منڈی واقعہ کے حوالے سے تفتیش کے لئے آج تفتیشی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.