شکست کے بعد حفیظ کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، عامر سہیل
جمعرات 10 اپریل 2014 13:05
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 میں شکست کے بعد کپتان محمد حفیظ کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کپتان کو عہدے سے الگ کرنے والے اب جو پلاننگ کر رہے ہیں اس کے بعد ٹیم مزید تباہی کی طرف جانے والی ہے، چہرے بدل جائیں گے مگر اندرون خانہ کارروائیاں اسی طرح چلتی رہیں گی۔
انھوں نے کہا کہ پی سی بی اس وقت بدترین حالات سے دوچار ہے مگر حکام کو فکر تک نہیں کہ وہ جو کچھ کررہے ہیں اس کا نقصان پاکستان اورکرکٹ کو ہوگا۔سابق کپتان نے کہا کہ قول و فعل میں تضاد خرابیوں کی اصل جڑ ہے، حکومتی فیصلے نے پاکستان کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، اس کا ایک عکس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی دیکھنے کو ملا جہاں پاکستانی ٹیم پہلی بار سیمی فائنل کھیلنے سے محروم رہ گئی، عامر سہیل نے کہا کہ یہ منطق ہی سراسر غلط ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو بھلا کون سا میدان میں جا کرکھیلنا ہو گا،کیونکہ جب ایک ادارے میں کوئی نظام ہی موجود نہیں اور سربراہ یہ جانتا ہی نہ ہوگا کہ کون سا فیصلہ کب اور کس طرح کرنا ہے تو تباہی کے سوا کچھ نہیں ہوسکتا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.