صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ محصولات حاصل کئے گئے،علی امین خان گنڈا پور، کرپشن،بدعنوانی اور اقرباء پروری کا دور ختم ہو چکا ہے ،حکومتی نظام میں شفافیت کی وجہ سے اداروں کی بہتر کارکردگی سامنے آنا شروع ہو گئی

جمعرات 10 اپریل 2014 20:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر مال سردار علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ کرپشن،بدعنوانی اور اقرباء پروری کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب حکومتی نظام میں شفافیت کی وجہ سے اداروں کی بہتر کارکردگی سامنے آنا شروع ہو گئی ہے وزیر مال نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ محصولات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مالی سال2013-14 کا ہدف ماہ جون کی بجائے ماہ مارچ تک مقررہ وقت سے پہلے حاصل کر لیا گیا ہے اور تقریباً تین ارب روپے سے زیادہ محصولات 12ماہ کی بجائے9ماہ میں حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید ایک ارب روپے کے محصولات جمع ہونے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

سردار علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کی بندر بانٹ کی وجہ سے ادارے کھوکھلے ہو چکے تھے جس کی وجہ سے قوم کا پیسہ مخصوص لوگوں کے ہاتھوں میں چلا جاتا تھامگر تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور محکمہ مال انتظامیہ کی اصلاحات اور کرپشن کے خاتمے کی بدولت 3ارب روپے جیسا بڑا ہدف 9ماہ کی قلیل مدت میں حاصل کر لیا گیا جو صوبے کی تاریخ میں نہ صرف ایک واضح تبدیلی ہے بلکہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیاب پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :