فلور ملزایسوسی ایشن کی علامتی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی ،آٹے کے بحران نے سراٹھانا شروع کر دیا،ابھی تک کسی حکومتی نمائندے نے رابطہ نہیں کیا،ہفتہ کو واشنگ اور 14اپریل کو مکمل ہڑتال کا کا فیصلہ اٹل ہے‘ میاں ریاض
جمعرات 10 اپریل 2014 22:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء)فلور ملزایسوسی ایشن کی مطالبات کے حق میں علامتی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی جسکے باعث آٹے کے بحران نے سراٹھانا شروع کر دیا،فلور ملز ایسوسی ایشن نے ( ہفتہ) سے صوبہ بھر میں واشنگ اور 14اپریل کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کی کال پر صوبہ بھر کی ساڑھے آٹھ سو ملوں نے مطالبات کی منظوری کے لئے مسلسل تیسرے روز بھی دوپہر ایک سے سہ پہر چار بجے تک سپلائی بند رکھ کر علامتی ہڑتال کی ۔
علامتی ہڑتال کے باعث مارکیٹ میں آٹے کی قلت پیدا ہو گئی ہے جسکے باعث آٹے کے بحران نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیدار میاں محمد ریاض نے بتایا کہ ابھی تک کسی بھی حکومتی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا ۔ 12اپریل کو فلور ملوں میں واشنگ بند کرنے اور 14اپریل اپریل کو مکمل ہڑتال کا فیصلہ اٹل ہے اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.