سابق پاکستانی کرکٹر دانش کنیریا کا سپاٹ فکسنگ الزامات میں عائد پابندی کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ
ہفتہ 12 اپریل 2014 15:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) سابق پاکستانی کرکٹر دانش کنیریا نے سپاٹ فکسنگ الزامات میں عائد پابندی کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دانش کنیریا پر تاحیات پابندی کا فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے ایسیکس کاوٴنٹی سپاٹ فکسنگ کیس میں اپنے ساتھی مروِن ویسٹ فیلڈ کی سٹے بازی میں معاونت، ان پر دباوٴ اور سٹے بازوں سے ان کو متعارف کروانے کے الزام ثابت ہونے کے نتیجے میں لیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں دانش کنریا نے کہا کہ میں بیگناہ ہوں اور میں نے ویسٹ فیلڈ پر کسی قسم کا دباوٴ نہیں ڈالا نہ ہی کھیل کو بدنام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ان کی روزی روٹی ہے اور وہ ان سے چھین لی گئی ہے۔(جاری ہے)
انگلش کرکٹ بورڈ نے 2012 میں ویسٹ فیلڈ پر پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی جبکہ کنیریا جن پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔
کنیریا نے اس فیصلے کے خلاف گذشتہ سال اپریل میں اپیل کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا تاہم اب کنیریانیانگلینڈ ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا ۔32 سالہ سابقہ کرکٹر پر ویسٹ فیلڈ نے الزام عائد کیا تھا کہ کنیریا نے ان پر ایک سٹے باز سے ناقص کارکردگی کے بدلے 6000 پاونڈ لینے پر دباوٴ ڈالا تھا۔انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ کنیریا کا جرم دو آزاد کرکٹ ڈسپلن کمیشن پینل کی طرف سے دو الگ الگ مواقع پر ثابت کیا گیا ہے اور ای سی بی اس فیصلے کی بھرپور توثیق کرتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.