مُلا عمر کا پاکستانی طالبان کی لڑائی پر افسوس کا اظہار
پیر 14 اپریل 2014 19:39
پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) افغان طالبان نے وزیرستان میں طالبان دھڑوں کے مابین اختلافات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان اختلافات کے خاتمے کے لئے دعا کریں ۔
(جاری ہے)
افغانستان اسلامی امارات کی جانب سے طالبان امیر ملا عمر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مسلمانوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ محسود مجاہدین کے مابین اس وقت شدید اختلافات ہیں اور وہاں پر جنگ شروع ہو چکی ہے ہم سب مسلمان ہیں اس لئے ہمارے لئے لازمی ہے کہ ان کے لئے دعا کریں تاکہ مجاہدین کے مابین اختلافات کا خاتمہ ہو۔
جنوبی و شمالی وزیرستان میں گزشتہ ہفتے تحریک طالبان پاکستان کے دو دھڑوں شہریار محسود اور خالد عرف سجنا کے گروپوں کے مابین لڑائی شروع ہوئی تھی آزاد ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے مابین لڑائی میں چالیس سے زائد طالبان جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جاں بحق افراد کی تعداد اتنی نہیں ہے شاہد اللہ شاہد نے اپنے جاری شدہ بیان میں بتایا تھا کہ دونوں گروپوں کے مابین لڑائی کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور اب مزید کوئی لڑائی نہیں ہو رہی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.