حکومت جن غیرعسکری طالبان کورہاکرے انکے کوائف سے پہلے آگاہ کرے، طالبان

منگل 15 اپریل 2014 11:43

حکومت جن غیرعسکری طالبان کورہاکرے انکے کوائف سے پہلے آگاہ کرے، طالبان

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) طالبان رابطہ کارکمیٹی نے وفاق کوطالبان شوریٰ کاپیغام دیاہے کہ حکومت جن غیرعسکری طالبان کو آئندہ رہاکرے گی۔ان افرادکی فہرست اورکوائف سے طالبان کوپہلے سے آگاہ کیاجائے جبکہ طالبان قیادت اس بات پرمتفق ہو گئی ہے کہ دوسری براہ راست ملاقات کے بعدان کی تحویل میںموجود افرادکو مرحلہ واررہا کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

طالبان رابطہ کار کمیٹی کے اہم رکن مولانا یوسف شاہ نے حکومتی کمیٹی کو پیغام دیا ہے کہ طالبان سیزفائر میں توسیع کے لیے تیارہیں اورسیز فائر میں توسیع کا باضابطہ اعلان بھی آئندہ 2سے 3روز میں کردیا جائے گا۔

طالبان کے اس پیغام کے بعد اعلیٰ ترین حکومتی سطح پرمشاورت شروع ہوگئی ہے۔ طالبان رابطہ کمیٹی نے فریقین کوتجویز دی ہے کہ سویلین افرادکی رہائی کی فہرستوںپر تبادلہ خیال جلدکیا جائے تاکہ مذاکرات کا اگلادور بامقصد ثابت ہوسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور طالبان شوریٰ میں براہ راست ملاقات رواں ہفتے ہوگی۔ اس حوالے سے حکومت مذاکراتی گائیڈ لائن کو عسکری قیادت کی مشاورت سے حتمی شکل دے گی۔

متعلقہ عنوان :