ممبئی،آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز کل سے ہوگا،ممبئی انڈینز ٹائٹل کا دفاع کر ے گی
منگل 15 اپریل 2014 14:06
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہاہے کہ پی سی بی کے ساتھ کر ناچاہتا تھا تاہم پاکستان کرکٹ کے ساتھ کھیلنے والوں کے ساتھ نہیں ، سلیکشن کمیٹی کو صرف چیئر مین کو رپورٹ کر نی چاہیے ، ماضی کی تلخیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے مزید غلطیاں نہیں کرنا چاہتا ، میری نیک تمنائیں نجم سیٹھی کے ساتھ ہیں ، چیئر مین پی سی بی کرکٹ بورڈ میں اپنے سائے سے بھی ڈریں ۔
ایک انٹرویو میں راشد لطیف نے کہا کہ میں نے کبھی چیف سلیکٹر بننے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی بلکہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں اینٹی کرپشن کے لئے کام کرکے گند صاف کرنا چاہتا تھا۔ میں وہ کام نہیں کرنا چاہتا تھا جو وسیم باری کر رہے تھے بلکہ وہ کام کرنا چاہتا تھا جو اس وقت ایک ریٹائرڈ فوجی کے پاس ہے۔(جاری ہے)
میں گند صاف کرنا چاہتا تھا، جب نجم سیٹھی نے مجھے ”او کے ڈن“ کا ٹیکسٹ میسج بھیجا تو میں نے کراچی سے لاہور تک کا سفر کیا۔
ان سے ملاقات میں بعض ایسی باتیں ہوئیں جو اس لئے نہیں بتا سکتا کہ اس سے کھیل کو نقصان ہوسکتا ہے لیکن میں حلفیہ کہہ سکتا ہوں کہ میں اس انٹرویو میں سچ بول رہا ہوں۔ میں چیئرمین سلیکشن کمیٹی کی حیثیت سے اختیارات چاہتا تھا۔ میں پی سی بی کے افسران کے دودھ سے جلا ہوا ہوں اس لئے چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہوں۔ ماضی کی تلخیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے اب مزید غلطیاں نہیں کرنا چاہتا ۔ اعتراف کرتا ہوں کہ ماضی میں غلطیاں ہوئیں اور بورڈ کے افسران نے مجھے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک افسر جو 2003 میں پاکستان ٹیم کے منیجر تھے۔ اور آج بھی اعلیٰ عہدے پر ہیں میں ان کے انڈر کام نہیں کرنا چاہتا تھا۔ مجھے براہ راست نجم سیٹھی نے لاہور بلا کر پیشکش کی تھی۔ میں ان کے انڈر تو کام کرسکتا تھا تاہم کسی اور کے انڈر نہیں۔ اسی دوران بیچ میں کچھ ایسے لوگ آگئے جن سے مجھے پرابلم تھی حالانکہ میں بورڈ کو کہہ چکا تھا کہ وہ ایک قدم آگے جائے گا تو میں دو قدم آگے جاؤں گا۔میں نے 1995 اور 1998 میں کیریئر داؤ پر لگا کر میچ فکسنگ کے بارے میں راز فاش کئے۔ 2003 میں جب ملک کو کپتان کی ضرورت تھی میں نے اپنی خدمات پیش کیں۔ میں پی سی بی سے کچھ لینے نہیں آیا تھا بلکہ دینا چاہتا تھا تاہم نادان لوگوں نے مجھے نہیں سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی میرے اس دعوے پر قائل ہوگئے کہ میں کرپشن ختم کرسکتا ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ بورڈ میں بعض افسران نے نجم سیٹھی کو میرے بارے میں غلط بریفنگ دی ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان کینیڈا کو 4-5 گول سے شکست دیکرایونٹ کے فائنل کیلئے مضبوط امیدوارکے طورپرسامنے آگیا
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے، محمد عامر
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، حارث رؤف اور شاداب خان کی تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.