لندن میں برطانوی انتہا پسند تنظیم کا نماز جمعہ کے دوران مسجد پر دھاوا
جمعہ 18 اپریل 2014 21:15
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) دنیا کو تحمل اور برداشت کا درس دینے والے برطانیہ میں ایک انتہاپسند اور نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ نے نماز جمعہ کے دوران مسجد کو گھیرے میں لے کراسلام مخالف شدید نعرے بازی کی۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ کی نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ریجنٹس پارک مسجد پر اس وقت دھاوا بولا جب مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی، اس موقع پر انتہا پسند نسل پرست تنظیم کے کارکنوں نے اسلام مخالف نعرے بازی بھی کی۔
اس تمام تر صورتحال کے دوران نمازیوں اورانگلش ڈیفنس لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے خدشہ کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جبکہ ہنگامی طور پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے بھی مظاہرین کی نگرانی کی گئی تاہم بعدازاں پولیس نے مظاہرین کومنتشر کردیا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.