کلب کے مینیجر ڈیوڈ مویاز کو برخاست نہیں کیا گیا ہے ، مانچسٹر یونائٹیڈ
منگل 22 اپریل 2014 14:21
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) فٹبال کے معروف کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے کہا ہے کہ کلب کے مینیجر ڈیوڈ مویاز کو برخاست نہیں کیا گیا ہے تاہم ان کے طویل مدتی مستقبل کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی اخباروں کا کہنا ہے کہ خراب سیزن کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ اس کوچ اور منیجر کی خدمات لینا بند کر دیگایونائیٹڈ کے ایک ترجمان نے بس اس بات کی تصدیق کی کہ انھیں برخاست نہیں کیا گیا ۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ اس سیزن کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں تو ترجمان نے کہا کہ ہم اندازوں پر تبصرہ نہیں کرتے۔برطانوی اخبار دا ڈیلی میل نے لکھا کہ انھیں اس سیزن کے اختتام سے قبل ہی برخاست کر دیا جائیگا جبکہ ڈیلی ٹیلیگراف کا کہنا ہے کلب کے مالکان میں شامل گلیزر خاندان کی اب انھیں حمایت حاصل نہیں ہے اس لیے ان کی رخصتی ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
دی سن اور ڈیلی مرر نامی اخباروں نے کہا کہ یونائیٹڈ کا بورڈ مویاز کو ہٹانے کیلئے تیار ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ آنے والے ہفتے ناروچ کے خلاف میچ سے قبل اس پر عمل کیا جائیگا یا اس کے بعد۔
گذشتہ موسم گرما کے سیزن میں جب یونائیٹڈ کے سابق منیجر سر ایلکس فرگوسن نے 26 سال بعد اپنے عہدے کو چھوڑا تھا تو انھوں نے مویاز کو اپنا جانشین منتخب کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.