غداری کیس؛ وفاق کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ فراہم نہ کرنابدنیتی ہے،وکیل پرویز مشرف
جمعرات 24 اپریل 2014 13:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے دلائل میں کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ فراہم نہ کرنا بدنیتی ہے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی عدالت سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کررہی ہے، سماعت کے آغاز پر سابق صدر کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے گزشتہ سماعت میں وکیل استغاثہ اکرم شیخ کی جانب سے دیئے گئے جواب میں کہا کہ خصوصی عدالت کو ہائی کورٹ کے اختیارات حاصل ہیں، اسی لئے عدالت نے فیصلہ دیا کہ اس کیس پر ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہو گا، انہیں وکیل استغاثہ کی اس دلیل پر تعجب ہے کہ اس عدالت پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265 سی کا اطلاق نہیں ہوتا۔
(جاری ہے)
فروغ نسیم نے کہا کہ وفاق کی جانب سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ فراہم نہ کرنا بدنیتی ہے کیونکہ جو رپورٹ کسی صحافی کو دی جاسکتی ہے کہ وہ ملزم سے کیوں چھپائی جارہی ہے، جب تک رپورٹ سامنے نہ ہو وہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح نہیں کرسکتے اس کے علاوہ گواہوں کی فہرست دینے کے لئے بھی رپورٹ کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.