پی ایس 35 لاڑکانہ اور کے پی کے 86 سوات میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
جمعرات 24 اپریل 2014 13:22
لاڑکانہ / سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 35 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 86 سوات میں ضمنی انتخابات کےلئے پولنگ جاری ہے۔ سندھ اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے دو حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ لاڑکانہ سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 35 پر پیپلزپارٹی کے سہیل انور سیال اور آزاد امیدوار شفقت انڑ کے درمیان مقابلہ ہے، اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار816 سے زائد ہے جن کے حلقے بھر میں 118 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
سوات
سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ کے پی کے 86 پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار614 ہے جن کے لئے 85 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، اس نشست پر تحریک انصاف کے ڈاکٹر حیدر علی خان، جے یو آئی (ف) اور اے این پی کے مشترکہ اُمیدوار علی شاہ خان ایڈوکیٹ، مسلم لیگ (ن) کے سردار خان ، پیپلز پارٹی کے محمد شاہی خان اور پاکستان ملی عوامی پارٹی کے مختیار خان یوسف زئی کے درمیان مقابلہ ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ پی ایس 35 پر عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار الطاف حسین انڑ جبکہ کے پی کے 86 سوات سے مسلم لیگ (ن) کے قیموس خان کامیاب ہوئے تھے تاہم دونوں امیدواروں کو اثاثوں کی تفصیلات چھپانے، جعلی ڈگری اور دھاندلی ثابت ہونے پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.