اسٹٹ گارٹ ٹینس؛ شراپووا نے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا
جمعہ 25 اپریل 2014 13:19
جرمنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) ماریا شراپووا ہم وطن اناستاسیا پاولیچنکووا کو باآسانی شکست دے کر اسٹٹ گارٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئیں ۔ جہاں ان کا سامنا اگنیسکا ریڈووانسکا سے ہوگا ، بارسلونا اوپن میں کائی نیشکوری ، تیموریز گاباشیلوی اور ارنسٹس گلبز لاسٹ 8 میں پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روسی ٹینس اسٹار اور دفاعی چیمپئن ماریا شراپووا جمعرات کو ساتھی پلیئر اناستاسیا پاولیچنکووا کو باآسانی 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر اسٹٹ گارٹ ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔
گذشتہ روز جمہوریہ چیک کی لوسیا سفارووا کیخلاف بمشکل پہلا مرحلہ عبور کرنیوالی شراپووا دوسرے مرحلے میں بالکل مختلف دکھائی دیں ۔(جاری ہے)
رواں برس کی 6 سیڈ شراپووا اسٹٹ گارڈ کے سرخ کلے پر تیسرا مسلسل ٹائٹل جیتنا چاہتی ہیں جبکہ فرنچ اوپن کیلیے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔
چار مرتبہ گرینڈ سلم چیمپئن سروس میں انتہائی مضبوط دکھائی دیں اور اپنی زوردار ریٹرنز سے پاولیچنکووا کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔
کوارٹرفائنلز میں ان کا سامنا پولش ٹاپ سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا سے ہوگا جو اٹالین ڈبلز اسپیشلسٹ روبرٹا ونسی سے کہیں بہتر دکھائی دیں اور گیم 6-3 اور 6-2 سے اپنے نام کرلیا۔ ادھر میڈرڈ میں ہونیوالے بارسلونا اوپن میں جمعرات کو جاپانی 4 سیڈ کائی نشکوری نے قازقستان کے اینڈرے گولوبیو کو 6-0 اور 6-4 سے پچھاڑ دیا۔ توقع ہے کہ ورلڈ نمبر 17 کو جمعہ کو سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا جب وہ مارین کلک یا ٹومی روبریڈو کیخلاف سیمی فائنلز میں جگہ پانے کیلیے مقابلہ کریں گے۔ 9 سیڈ ارنسٹس گلبز نے بھی البرٹ مونٹانیس کیخلاف 7-5 اور 6-1 سے فتح کے ساتھ لاسٹ 8 میں جگہ پالی ہے جہاں لیٹوین پلیئر کو روس کے تیموریز گاباشیلوی کا چیلنج درپیش ہوگا جنھوں نے بدھ کو سیکنڈ سیڈ اسپینش اسٹار ڈیوڈ فیرر کو ہرا کر اپ سیٹ کرتے ہوئے جمعرات کو انیگو سروانٹیس کو 6-4 اور 6-2 سے قابو کیا تھا۔ بارسلونا میں نویں ٹائٹل کی تلاش میں موجود ٹاپ سیڈ رافیل نڈال جمعرات کو کوارٹر فائنل تک رسائی کی جستجو میں کروشیا کے ایوان ڈوڈگ سے ٹکرائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.