شمالی کوریا کی فٹ بال ٹیمیں رواں برس جنوبی کوریا میں شیڈول ایشین گیمز میں شرکت کریں گی
جمعرات 1 مئی 2014 16:27
سیول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) شمالی کوریا رواں سال جنوبی کوریا میں کھیلی جانے والی 17 ویں ایشین گیمز میں شرکت کریگا۔ یہ ایونٹ 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جنوبی کوریا کے شہر اینچیون میں کھیلا جائے گا۔
(جاری ہے)
شمالی کوریا کے حکام کے مطابق ایشین گیمز میں ہماری مینز اینڈ ویمنز فٹ بال ٹیمیں ملک کی نمائندگی کریں گی۔ جنوبی کوریا نے ایونٹ میں شرکت کیلئے اولمپک کونسل آف ایشیا کے ذریعے شمالی کوریا کو دعوت نامہ بھیجا ہے، شمالی کوریا نے 1988ء میں جنوبی کوریا میں منعقدہ اولمپکس گیمز میں شرکت سے بائیکاٹ کیا تھا لیکن 2002ء میں منعقدہ ایشین گیمز میں شمالی کوریا نے ایتھیلیٹس سمیت چیئرلیڈرز کو بھی جنوبی کوریا بھیجا تھا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.